پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون ؟حمزہ شہباز یا پرویز الہٰی، اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے؟

2  اپریل‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب کے مستعفی ہونے کے بعد نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 371 ہے اور اگر پارٹی پوزیشن کی بات کی جائے تو ایوان میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 183 ہے اور مسلم لیگ (ن) کے 165 ارکان ہیں۔اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) کے ارکان کی تعداد 10 ہے اور پیپلز پارٹی کے 7 ارکان ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں 5 ارکان آزاد ہیں اور ایک کا تعلق راہ حق پارٹی سے ہے۔
یاد رہے کہ قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے اجلاس کا ایجنڈا اسمبلی سیکریٹریٹ نے جاری کر دیا۔پنجاب اسمبلی کا ون پوائنٹ ایجنڈا وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب پر مشتمل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved