وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کو آگے لے جانے کیلیے الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ ملک کے حالات تشویشناک ہیں ، 24 گھنٹوں میں ہر گھنٹے ملک کی سیاسی صورتحال بدلے گی۔انہوں نے کہا کہ چار راستے ہیں ، اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے اور فوری انتخابات کرائے، دوسرا راستہ ہے کہ غیر ملکی طاقتوں سے پیسے لے کر تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والی ان جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔تیسرا راستہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں دیکھتا ہوں یہ لوگ ملک کیسے چلاتے ہیں، اپوزیشن آپس میں بھی اکٹھے نہیں رہ سکتی، منحرف اراکین قوم کی کیا ترجمانی کریں گے۔اپوزیشن صرف بٹیر پکڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کیخلاف اعلان جنگ کرتا ہوں۔ عمران خان ان کے خلاف گلی، محلے ، چوک چوراہوں پر لڑے گا، ساتھ کھڑا ہوں۔عمران خان مقبول ہو گئے ہیں حالانکہ ہم نے بھی غلطیاں کی ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا، آج بھی کہتاہوں ملک کے ادارے عظیم ہیں، کیا اداروں کو علم نہیں آصف زرداری کو ہر ماہ کون بھتہ پہنچاتا ہے۔میرا حلقہ جی ایچ کیو ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان اور عید کے بعد ایک ٹی وی چینل پر بطور اینکر بھی آرہا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پیر کو سیاست سےریٹائر ہونا تھا مگر اب مجھے اور زیادہ کام کرنا ہے۔جو پارٹیاں عالمی سازش میں شامل ہیں ان کے خلاف غداری کے مقدمات کرائے جائیں۔ان جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جائے جو غیر ملکی پیسے لے کر سازش کرتی ہیں۔
شیخ رشید کا کہناتھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجھے ووٹ دیا تھا ،میں ان کا مشکور ہوں ، وہ میرے کالج فیلوہیں ، میں ایم ایس ایف کا جب ایسٹ اور ویسٹ پاکستان کا صدر تھا تو وہ اس گورنمنٹ کالج میں داخل ہوئے تھے ۔