سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا اپنےکپتان عمران خان کے حق میں بیان سامنے آگیا

2  اپریل‬‮  2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بولر وسیم اکرم نے ملکی سیاسی صورتحال پر اپنے کرکٹ کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر حالیہ سیاسی صورتحال سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا تھا۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے لیے نہیں بلکہ ان کے لیے لڑ رہا ہے جن کی وہ نمائندگی کر رہا ہے۔وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان عہدے طاقت یا نام کے لیے نہیں لڑ رہا۔ وہ یہ اس کی تقدیر ہے۔اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved