شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

2  اپریل‬‮  2022

صوبائی دارالحکومت لاہور کی لوکل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی درخواست  پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو  آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

لاہور کی خصوصی  عدالت سینٹرل کے جج نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے لیے ایف آئی اے کی  دائر درخواست پر سماعت کی جس میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔مزید کہا گیا کہ عدالت نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں بلاجواز توسیع کی لہٰذا درخواست مسترد کی جائے۔ سماعت کے دوران عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے وکالت نامہ بھی طلب کیا۔

عدالت  نے منی لانڈرنگ کیس میں لیگی رہنما کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو 4 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved