تحریک عدم اعتماد، اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں

2  اپریل‬‮  2022

اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال اور وزیراعظم عمران خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے، جس میں مختلف قانونی و آئینی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے ملاقات میں سپریم کورٹ میں آئینی امور اور ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی، جس کے بعد اٹارنی جنرل وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی، جس میں تحریک عدم اعتماد اور دیگر قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 اپریل 2022ء کو ہو گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved