رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل پہلا روزہ ہوگا

2  اپریل‬‮  2022

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور اسلام آباد میں رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی اور ان شہروں کی زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شہادتوں کو آگاہ کیا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے اور  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد چاند کی رویت کا حتمی اعلان کریں گے۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ  ہے جبکہ امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ میں بھی ماہ صیام کا آغاز ہو گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved