بینرز پر امریکا نہ لکھیں ،وزیر مملکت زرتاج گل کی آڈیو وائرل ہوگئی

2  اپریل‬‮  2022

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے آڈیوبیان میں انہیں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ  آپ لوگوں کو ریلی نہیں نکالنی، بینرز لے کر کھڑےہونا اور بیٹھنا ہے تاکہ ٹریفک بلاک ہوجائے، آپ نے بینرز پر لکھوانا ہے ہم امت مسلمہ کے لیڈرکے ساتھ کھڑےہیں ،آپ نے بینرز پر لکھواناہے یہ نا انصافی ہم نہیں ہونے دیں گے۔

زرتاج گل کا آڈیو  پیغام میں مزید کہنا تھا کہ بینرز پر امریکا نہ لکھیں، یہ ضرور لکھیں ضمیر فروش نامنظور ، وزیراعظم کےالگ سے بینرز چھاپیں کہ ہم عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ سازش بہت سارے ممالک کی طرف سےکی جارہی ہے،کسی ملک کا نام نہیں لیتی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved