وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، ن لیگ کے عشائیے میں کتنے ایم پی اے موجود تھے؟

2  اپریل‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ن لیگ کی قیادت نے حمایتی اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔

ن لیگ کا دعویٰ ہے کہ کے عشائیے میں 200 سے زیادہ اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔ دعوے کے مطابق  عشائیے میں جہانگیر ترین گروپ کے13 جبکہ علیم خان گروپ کے 9 ارکان شریک ہوئے۔

ن لیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گروپ کے سابق وزیر اسد کھوکھر سمیت ان کے 7 اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے، جبکہ  راہ حق پارٹی کے معاویہ نے بھی ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیاہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے 371 ارکان میں سے 186 ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہوگی، اور وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹنگ آج کے اجلاس میں ہو گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved