نواز شریف پر حملے کی کوشش میں ان کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نواز شریف جب اپنے دفتر سے باہر نکلے تو ایک پاکستانی نژاد برطانوی نے ان کی طرف بڑھنے کی کوشش، روکنے پر اس نے اپنا موبائل فون سیکیورٹی گارڈ کو دے مارا، جس کے باعث اس کے سر سے خون نکل آیا۔ اس کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے بھی حملہ آور کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
حملے کی مذمت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ اس سے پہلے بھی سیاسی نفرت میں لوگوں کو ورغلایا گیا، پی ٹی آئی انتہا پسند جماعت بن چکی ہے، تشدد، گالی، حملے اس کی پہچان بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس شکست خوردہ ذہنیت سے برآمد ہونے والا انتشار معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے جسے روکنا ہوگا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ انشاءاللّہ ان کو اب نہیں چھوڑنا۔
انشاءاللّہ ان کو اب نہیں چھوڑنا۔ https://t.co/gSDrhw4sA5
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 2, 2022