فیک نیوز کا نوٹس، حکومت نے تحریک عدم اعتماد پر تصادم کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا

2  اپریل‬‮  2022

وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ایک میڈیا چینل پراپوزیشن ارکان کو اسمبلی تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالنے کے حوالے سے چلائی جانے والی خبروں کوبے بنیاد قراردیا ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی و دیگر): وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ان خبروں کے مطابق اپوزیشن کے ارکان کو اسمبلی تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی جائے گی۔

وزیر اعظم آفس اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے اور ایسی یکطرفہ پراپیگنڈا مہم کی سخت مذمت کرتا ہے۔وزیر اعظم جمہوری عمل پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کے مخالف ہیں۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیراطلاعات و قانون فود چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف مڈل کلاس کی پارٹی ہے، مخالف میڈیا ہاؤسز کی کمپین کے تحریک انصاف کے کارکن خون ریزی کریں گے حیران کن ہے، تمام عمل آئین کے مطابق ہو گا کسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ، ایک مہذب قوم کا احتجاج مہذب ہو گا پر تشدد احتجاج کی خبر بھی درجنوں خبروں کی طرح فیک نیوز ہے۔

یاد رہے کہ بعض صحافیوں اور میڈیا اداروں نے آج عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز حکومت کی جانب سے تصادم کی منصوبہ  بندی کرنے کی خبریں شائع کی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved