سیاسی کشیدگی بڑھنے پر اسلام آباد کا ریڈ زون سیل

3  اپریل‬‮  2022

ملک میں سیاسی پارا ہائی ہونے پر دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ فساد سے بچنے کیلئے ریڈ زون سیل کردیا گیا۔

روڈ زون آنے جانے کےلیے صرف مارگلہ روڈ استعمال کیا جاسکتا ہے، ریڈزون میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس بند کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔اسلام آباد میں ریڈ زون کے ارد گرد پولیس، ایف سی اور رینجرز کے 8 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کےدوران ہنگامہ آرائی کا خدشہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved