وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے ہو گا۔
اپوزیشن کی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع
اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی۔اسپیکر اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر 100 سے زائد ارکانِ قومی اسمبلی کے دستخط ہیں۔اپوزیشن رہنما ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر، شاہدہ اختر علی نے اسپیکر کے خلاف یہ تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔قائدِ حزب اختلاف، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہو گی۔ارکانِ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پہلے پارلیمنٹ لاجز میں جمع ہوئے بعد میں وہاں سے پیدل پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب روانہ ہو گئے۔