پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو گاڑیوں میں بٹھا کر گروپ کی شکل میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر بھی آج اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن کا مشکور ہوں کہ انہوں نے علی وزیر کے لیے آواز اٹھائی، اسپیکر نے ہماری درخواست پرتو پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیاتھا، ہم سپریم کورٹ گئے تو اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر جاری کیا۔
علی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ کس کو ووٹ دوں گا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو گاڑیوں میں بٹھا کر گروپ کی شکل میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچایا گیا ہے۔