چوہدری سرور کو کیوں ہٹایا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

3  اپریل‬‮  2022

  چوہدری سرور کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کو اہم شخصیات کی شکایت پر ہٹایا گیا جبکہ اتحادی جماعت کو بھی گورنر پنجاب کے تعاون نہ کرنے کی شکایت تھی۔ذرائع نے بتایا کہ گورنرپنجاب کےعلم میں لائے بغیر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا، 3 روز قبل چوہدری سرورکے وزیراعظم سے بھی اختلافات ہوئے تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ چوہدری سرور وزیراعظم عمران خان سے ناراض ہو کر پی ایم ہاؤس سے آگئے تھے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ چوہدری سرور حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ چوہدری سرور وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئےچوہدری پرویز الہیٰ کی مخالفت کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کر کے شکایت کی اور وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صدر کو گورنر پنجاب کی برطرفی کیلئے ایڈوائس کیا۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved