گورنر پنجاب چوہدر محمد سروربرطرف ہو گئے،سابق گورنر کا موقف بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کو ترجیح دی، میں غیر آئینی کام کیسے کر سکتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر آئینی کام سے بچنے کے لیے چند روز قبل استعفے کی پیشکش کر دی تھی۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ساتھیوں کی مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کروں گا۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے پہلے چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کرنے اور پھر ان کی جگہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کرنے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔