صدر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کےبعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نےٹوئئر پر جاری بیان میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے جب کہ کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد قرار دیا گیا۔
آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے کابینہ تحلیل کر دی گئ ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 3, 2022
یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں عمران خان نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔