تحریک عدم اعتماد مسترد، اپوزیشن رہنماؤں کا رد عمل

3  اپریل‬‮  2022

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے اعلان کے بعد ملکی سیاست میں ایک نئی ہلچل پیدا ہوگئی ہے، اپوزیشن رہنماؤ ں نے ڈپٹی اسپیکر کے مؤقف کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اپوزیشن اراکین تاحال پارلیمنٹ میں اپنی نشستوں موجود پر ہیں اور بینچ بجاکر نعرے لگارہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگے گا۔
مریم نواز نے ٹوئٹ کی کہ اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے عدم اعتماد کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکتے، انہیں عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اکثریت ہے، ہم وزیراعظم کو عدم اعتماد میں شکست دلوائیں گے۔
پی پی رہنما شیری رحمان نے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کا عمران خان ملک کو بڑے آئینی بحران کی طرف لے جانا چاہتے ہیں ، میں سمجھتی ہوں ملک کی عدالتوں کو ان کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved