فوادچوہدری نے بتا دیا کہ اسپیکر کا فیصلہ عدالت میں چیلنج ہو سکتا ہےیا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاکہنا ہےکہ اسپیکر کا فیصلہ حتمی ہے کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجا سکتا،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے جرات سے یہ فیصلہ کیا ، اسپیکر کا اختیار اس ضمن میں لامحدود ہے اور اسپیکر کا فیصلہ حتمی ہے کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری گئی ہے لیکن پی ٹی آئی سیلیبریٹ کر رہی ہے اور ان کے آنسو آرہے ہیں، اگر اتنے شیر کے بچے ہیں توآئیں الیکشن لڑیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسمبلی توڑنے کا اختیار آرٹیکل 58 کے تحت وزیراعظم کا ہے ، ملک میں 90 دن کے اندر انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ مارشل لاء کا کیوں خطرہ ہے ؟ سب کچھ آئین کے مطابق ہو رہاہے۔
اسپیکر کا فیصلہ عدالت میں چیلنج ہو سکتا ہےیا نہیں؟فوادچوہدری نے بتا دیا
3
اپریل 2022
