ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

3  اپریل‬‮  2022

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ یہ ڈرامہ ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی لیکن افسوس کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہٹانے کیلئے یہ کھیل کھیلا گیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کا شمار پہلے بھی پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی میں ہوتا تھا، انہوں نے چند روز قبل سندھ ہاؤس میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی، جس میں پی ٹی آئی کے 20 سے زائد منحرف اراکین شریک تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved