قبل ازوقت انتخابات ہوں گے یا نہیں؟ الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام

3  اپریل‬‮  2022

قبل ازوقت انتخابات ہونے یا نہ ہونے سے متعلق الیکشن کمیشن کابڑا اقدام۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے قانونی ٹیم سے رائے مانگ لی، ڈی جی لاء کی سربراہی میں ٹیم نے چھٹی کے روز ہی کام شروع کر دیا۔ آئین، قانون اور رولز کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن کو رائے دی جائے گی۔ نئے انتخابات کیلئے موجودہ حلقہ بندیوں کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آئین کے تحت نئے انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔ الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیوں کیلئے چار سے پانچ ماہ دکار ہیں۔ نئی حلقہ بندیاں کتنے وقت میں ہو سکتی ہیں، الیکشن کمیشن نے وقت مانگ لیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا جس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ دیا ہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

عمران خان کے خطاب کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی تاہم اپوزیشن نے اس سارے عمل کو غیر آئینی قرار دیا اور اسمبلی کے اندر ہی دھرنا دے دیا۔

قومی اسمبلی کی کارروائی پر سپریم کورٹ نے بھی ازخود نوٹس لے لیا ہے جس پر سماعت جلد متوقع ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved