رواں مالی سال کے دوران چاول کی برآمدات میں 15.41 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

3  اپریل‬‮  2022

ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.41 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مختلف اقسام کے چاول کی برآمدات سے ملک کو 1.592 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.41 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 1.38 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

فروری 2022ء میں چاول کی برآمدات کاحجم 257.92 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 41.61 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو182.13 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مالی سال 2021ء میں چاول کی برآمدات کامجموعی حجم 2.209 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 482.81 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.92 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو506.56 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، تاہم باسمتی کے علاوہ دیگراقسام کے چاول کی برآمدت میں اضافہ ہواہے،جولائی سے لیکرفروری 2022ء تک کی مدت میں باسمتی کے علاوہ چاول کے دیگراقسام کی برآمدات سے ملک کو1.110 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.07 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نان باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو873.57 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved