پی ٹی آئی کل سے افطار کے بعد اسلام آباد کے ڈی چوک میں شاندار آتش بازی اور جشن منائے گی

3  اپریل‬‮  2022

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی توڑ کر اپوزیشن کو “سرپرائز” دینے کے معاملے پر پورا ہفتہ جشن منانے کا اعلان کردیا۔

سینیٹر ڈاکٹر فوزیہ ارشد کے مطابق آج کی شاندار جیت پر پی ٹی آئی کل سے افطار کے بعد اسلام آباد کے ڈی چوک میں شاندار آتش بازی اور جشن منائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام کارکنوں اور فیملیز کو جشن میں شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے، یہ جشن ایک ہفتہ جاری رہے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا “مبارک ہو پاکستان! کل سے انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد بلیو ایریا میں (ریڈ زون سے پہلے) افطار کے بعد جشن منانے کا آغاز کرے گی، تمام کارکنوں اورفیملیز کو جشن میں شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے ۔جشن ایک ہفتہ جاری رہے گا، شاندار آتشبازی بھی پروگرام میں شامل۔”

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved