پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ نئے انتخابات قریب ہیں، نگراں حکومت چند دنوں میں بن جائے گی۔
اسلام آباد – (اے پی پی): اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اب عام انتخابات لڑنے کی تیاری کرنی چاہیے، ہماری جماعت نئے الیکشن کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس آئے گی کیونکہ اس نے بہت کچھ ڈلیور کیا ہے اور اس کے پاس کارکردگی کا ریکارڈ ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے، اپوزیشن جماعتیں بھی شروع کر دیں، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال ہو گا، جبکہ سمندر پار پاکستانی بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔
PTI kicks off it's election campaign. Parliamentary Board to be formed soon. Ideological & our die-hard workers shld be given top priority. Elections will be held on EVM & overseas will also be able to vote via internet voting.Opposition shld also get ready. #WhyScaredOfElections
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 3, 2022