لندن میں نواز شریف کے دفتر پر حملہ

4  اپریل‬‮  2022

لندن میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر پر کئی افراد نے حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے دفتر پر 15 سے 20 افراد نے حملہ کردیا، حملہ آوروں میں سے بعض نے ماسک پہن کر منہ چھپائے ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں اور مسلم لیگی ورکرز کے درمیان شدید لڑائی ہوئی، ہاتھا پائی میں 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے 2حملہ آوروں اور 2 لیگی کارکنوں کو گرفتار کیا۔ لڑائی کی اطلاع کے باوجود پولیس تاخیر سے موقع پر پہنچی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شایان علی کی طرف سے نواز شریف کے گارڈز کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ نواز شریف کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے سبب مسلسل دوسرے روز پولیس کو طلب کرنا پڑا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved