وزیراعظم نے دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتادیا

4  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا۔

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان نے بتایا کہ امریکا کے معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسط ایشیائی امور ڈونلڈ لو نے سفیر اسد مجید کے ساتھ ملاقات میں خبردار کیا تھا کہ اگر وہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد سے بچ جاتے ہیں تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ڈونلڈ لو ، امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ فار ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیاء ہیں اور ان ہی کی پاکستانی سفیر سے ملاقات ہوئی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین امریکی سفارتخانے کے لوگوں سے ملاقاتیں کیا کرتے تھے۔

ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آخر کیا وجوہات تھیں کہ جن لوگوں نے ہمیں چھوڑ دیا ان کی گزشتہ چند روز میں سفارتخانے کے لوگوں سے کئی ملاقاتیں ہوئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved