سری لنکن صدر نے اپنے بھائی کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹادیا

4  اپریل‬‮  2022

سری لنکن صدر نے ملک میں جاری بحران کے باعث اپنے بھائی کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹادیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے صدر گوتابیا راجاپکسے نے ملک میں جاری معاشی بحران کے باعث شدید احتجاج پر اپنے بھائی کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹادیا۔

بحران کے باعث کابینہ کے مستعفی ہونے کے بعد صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کابینہ کے مکمل حلف اٹھانے تک پارلیمنٹ سمیت دیگر معاملات کو قانونی طریقے سے چلانے کے لیے چار وزرا کا انتخاب کیا گیا ہے۔

صدارتی دفترکے مطابق صدرپکسے کے بھائی کی جگہ اب وزیر انصاف علی صابری کو نیا وزیر خزانہ بنایا گیا ہے جو رواں ماہ ہی آئی ایم ایف قرض پروگرام کے لیے امریکا کا دورہ کریں گے۔

صدارتی دفتر کے مطابق خارجہ امور، تعلیم اور مواصلات کے لیے سابق وزرا ہی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

سری لنکا میں جاری معاشی بحران کے باعث احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور پیر روز بھی ملک کے مختلف علاقوں میں عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا جب کہ ملک کے جنوبی علاقے میں ہونے والے احتجاج میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved