پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی علیم خان نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 183 ارکان میں سےآپ کوکوئی ایک بندہ بھی قیادت کیلئےپسند نہیں آیا، آپ نے 5 ووٹ کیلئے پر ویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ کیلئے نامزد کر دیا ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ کسی نے پارٹی میں علیم خان سے آدھی قربانی بھی دی تونام بتائیں؟ کوشش کی کہ نئے پاکستان میں اپنا حصہ ڈالوں، اپنے وسائل سے پارٹی کے بوجھ کو اٹھایا۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ کاروباری شخص ہوکر لاہور ميں حکومت کيخلاف کھڑا ہونا آسان نہيں تھا مگر 126 دن دھرنے میں کھانا، پانی، ڈيزل پہنچانے کی ذمہ دارياں خود اداکيں۔انہوں نے کہا کہ اپنے وسائل سے پارٹی کے بوجھ کو اٹھایا، جہانگیرترین نے بہت مدد کی مگر آپ نے جہانگیرترین کی بیٹیوں کیخلاف مقدمات بنادیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تمام جلسوں میں کوشش کی کہ پارٹی پر بوجھ نہ پڑے، 2010سے عمران خان کا ساتھ دینا شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسی کون سی غلطی تھی کہ ایم پی اے بننے کے بعد مجھےنیب بلایاگیا۔
رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ 28جولائی کو نیب سے پہلا نوٹس موصول ہوا، 10دنوں میں 4بارنیب کے دفتر بلایاگیا، خان صاحب اگر آپ سچے ہیں تو آئیں میرے سامنے۔ پنجاب میں فرح کا کیا کردار تھا؟قوم کو کیوں نہیں بتاتے؟ آپ غداری کے تمغے دے رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ فرح بی بی نے بہت کرپشن کی،وہ ملک سے فرار ہوچکی ہيں، فرح کس کومال پہنچاتی رہيں،تحقيقات ميں سب سامنے آئے گا، جب 4بيورو کريٹ پکڑے جائيں گے تو سب پتہ چل جائے گا۔ عليم خان کا کہنا تھا کہ جو آپ کے ساتھ ہے وہ محب وطن،جوآپ کیخلاف ہووہ غدار؟ عمران خان جتنا میں آپ کو جانتا ہوں کوئی نہیں جانتا، امریکی سفیر کو آپ کےسامنے ملاتھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خدا کا خوف کریں اس ملک پر رحم کریں، یہ نہیں ہوسکتا کہ میچ ہارتا دیکھ کر وکٹیں اٹھا کربھاگ جائیں، خان صاحب!بزدارکيخلاف آپ کو لکھے تمام میسجز موجود ہيں، بزدار کی محبت میں عمران خان نے پارٹی کا شیرازہ بھکیر دیا، انہوں نے واضح کرکے کہا کہ ہم چوہدری پرویزالہٰی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ عليم خان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار دور میں پنجاب میں3،3 کروڑ ميں ڈی سی لگتے تھے،آپ کو بتاياتھا، پنجاب ميں 6،5 کروڑ روپے کی بولياں لگائی جارہی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ جسے پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے،اسے ووٹ ڈال رہے، پرويزالہیٰ کوووٹ ڈالنا تھا تو26سال جدوجہد کی کیا ضرورت تھی۔ عليم خان کا کہنا تھا کہ صرف اس ليے جيل ميں ڈالا گيا کہ ميں بزدار کے خلاف تھا، خان صاحب نے عثمان بزدار سے متعلق کسی کی نہيں سنی۔ موجودہ حواريوں کا پی ٹی آئی کی جدوجہد ميں کوئی کردارنہيں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنا میں آپ کو جانتا ہوں کوئی نہیں جانتا، نئے پاکستان بنانے کے سارے لبادے کھولوں گا۔ ساری قوم اصلیت ديکھے گی،مجھے سب پتہ ہے صحافی کے ایک سوال پر عبد العلیم خان نے کہا کہ میں نے عمران خان کی فیملی کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی لیکن فرح نے پنجاب میں ہونے والے ہر ٹھیکے اور ٹرانسفر میں رشوت لی ،وہ اور ان کے شوہر اب بھاگ چکے ہیں لیکن وہ سب بیورو کریٹ یہاں موجود ہیں جو اس سب میں شامل تھے ،اس بارے میں جب بھی تحقیقات ہونگی تو سب سامنے آجائے گا ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں کہ عثمان بزدار نے کس طرح کرپشن کی، لاکھوں روپے لے کر ڈی سی لگائے جاتے رہے اور آپ کو سب پتہ تھا، میں نے خود جاکر بتایا تھا، فرح کون تھی عمران خان عوام کو بتائیں، فرح خان ہر ٹھیکے میں شامل تھی اور کرپشن کے پیسے کس کو بھیجتی تھی سب پتہ ہے، وہ اور اس کا شوہر تو پاکستان سے بھاگ گئے ہیں، عمران خان بتائیں کہ وہ کون تھی۔عبد العلیم خان نے کہا کہ عثمان بزدار کس طرح کرپشن کر رہا تھا ،ایک ایک بات عمران خان کو بتائی ،میرے پاس سارا ریکارڈ موجود ہے ۔ انہوں نے اپنا موبائل فون دیکھاتے ہوئے کہا کہ اس میں ہماری ساری بات چیت محفوظ ہے ،جب جب میں نے آپ کو بزدار کی کرپشن بتائی تو آپ نے آگے سے جو جواب دئیے سب میرے پاس موجود ہیں اور یہ سب میں قوم کے سامنے لے آﺅں گا ۔
علیم خان نے کہا کہ ہم تو غدار بن گئے، چیمہ اور سالک کو بھی کہو غدار ہیں، پیسےلے لیے ہیں، علیم خان پر الزام لگاؤ تو سہی کہ اس نے پیسے لے لیے ہیں، مجھےآپ پر اور ان لوگوں پر افسوس ہوتا ہے جو الزامات لگاتےہیں،میں نے 2010 سے 2018 تک بہت مشکل وقت گزارا ہے۔
علیم خان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکی سفیر کو آپ کے ساتھ آپ کے گھرمیں ملاتھا،کیا وہ غداری تھی؟ آپ نے اسمبلی توڑنی تھی تو پہلے توڑ دیتے، قوم کے سامنے کہہ رہا ہوں،جس دن ووٹ دوں گا اس کے 2 دن بعداستعفیٰ دوں گا۔
پرویز الٰہی کو ووٹ ڈالنا تھا تو 26 سال جدوجہد کرنےکی کیا ضرورت تھی،علیم خان
4
اپریل 2022
