کیا گلزار احمد ریٹائرمنٹ کے دو سال پورے ہونے سے پہلے نگران وزیراعظم بن سکتے ہیں؟

4  اپریل‬‮  2022

 پاکستان تحریک انصاف پنے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے تجویز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022 کو عہدے سے ریٹائر ہوئے اور اب پی ٹی آئی نے ان کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے تجویز کیا ہے۔

کیا جسٹس گلزار احمد ریٹائرمنٹ کے دو سال پورے ہونے سے پہلے نگران وزیراعظم بن سکتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ جسٹس گلزار احمد کو نگران وزیراعظم بنانا قانون کے تحت ممکن نہیں، قانونی لحاظ سے نگران وزیراعظم کا عہدہ آفس آف پرافٹ ہے۔

اشتر اوصاف کے مطابق جسٹس گلزار ریٹائر ہونے کے بعد دو سال تک آفس آف پرافٹ نہیں لے سکتے، نگران وزیراعظم کے عہدے کی تنخواہ نا بھی لیں تو بھی قانون کا اطلاق ہو گا۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ حکومت نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام بطور نگران وزیراعظم تجویز کیا ہے اور نگران وزیراعظم کے عہدے پر تعیناتی کیلئے  2 سال کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved