سندھ بارکا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے عمل کیخلاف سندھ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان

4  اپریل‬‮  2022

سندھ بار کونسل نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کئے جانے اور اسمبلی تحلیل کرنے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کل سندھ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

وائس چیئرمین سندھ بار کونسل ذوالفقار جلبانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر آئینی طریقے سے مسترد کی گئی جبکہ صدر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کا عمل بھی غیر قانونی ہے، جس پر سندھ بار کونسل 5 اپریل کو صوبے بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کرے گی۔

 اعلامیہ میں صوبے بھر کے وکلاء سے 5 اپریل کو عدالتوں میں پیش نہ ہونے اور اپنے اپنے علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا کہا گیا ہے۔

وائس چیئرمین سندھ بار کونسل ذوالفقار جلبانی کا کہنا ہے سندھ بار کونسل نے غیر قانونی اقدام کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved