عمران خان نے کھیل ہی ختم کردیا، آرٹیکل 6 کا فیصلہ عدالت کرے گی،اعتزاز احسن

4  اپریل‬‮  2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کھیل ہی ختم کردیا، آرٹیکل 6 کا فیصلہ عدالت کرے گی، ان کا یہ سیاسی تجزیہ ہے کہ حکومت نے آئین کے خلاف کام کیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان نے گیم ہی ختم کردی، ایسی توقع نہیں تھی کہ عمران خان ایسی گیم کھیلے گا کہ کھیل ہی ختم کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک آئین و قانون کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہوتی ہیں، سپیکر آئین کے خلاف رولنگ دے رہے ہوتے ہیں، ہر جگہ تو آرٹیکل 6 نہیں لگ رہا ہوتا، اس کا فیصلہ عدالت کرے گی کہ آرٹیکل 6  لگتا ہے یا نہیں، اپوزیشن تو بالکل کہے گی کہ آرٹیکل 6 لگتا ہے کیونکہ ان کی جدو جہد تھی اور وہ حکومت تبدیل کرنا چاہتے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved