گورنر پنجاب سے ملاقات،وزیر اعظم کا لاہور کے دورہ کافیصلہ

4  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب عمر چیمہ نے ملاقات کی جس کے بعد پنجاب کے سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم نے دورہ لاہور کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کل دورہ لاہور کا امکان ہے جس میں وزیراعظم اہم ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم سے وزیراعلی عثمان بزدار، چوہدری پرویزالہی کی ملاقاتیں بھی ہوں گی ساتھ ہی وزیراعظم اتحادی جماعت کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے،وزیر اعظم سے ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی آج ہوگا جس میں مستقبل کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved