اپنے بیان میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ جو گفتگو علیم خان نے کی، اتنا کسی کو گرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ علیم خان پرویز الہٰی کی کابینہ میں 5 سال وزیر رہے تھے، جب علیم خان پی ٹی آئی میں آئے تو لوگوں نے اعتراضات اٹھائے تھے۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اُس وقت علیم خان کا بہت ساتھ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں پاکستان اس وقت بیرونی سازشوں کا شکار ہے، 3 چوہے بیرونی آلہ کار بن کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ علیم خان آج ان چوہوں کے ساتھ جا کر بیٹھ گئے، انہوں نے اپنی حیثیت حمزہ شہباز جتنی کرلی ہے۔
یاد رہے کہ آج علیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے اوپر نیب کے اقدامات کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرایا ،اور مزید انہوں نے عثمان بزدار کیخلاف بھی کرپشن کے سنگین الزامات لگائے،شہباز گل نے ان الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات تب نہیں لگائے گئےجب علم کان پارٹی کا حصہ تھے۔