جج ریٹائرمنٹ کے بعد کتنے عرصے تک کوئی عہدہ نہیں سنبھال سکتا؟ آئین میں کیا درج ہے؟

4  اپریل‬‮  2022

آئین کے آرٹیکل 207 کی ذیلی شق دو کے تحت کوئی جج اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد دو سال کے عرصے میں پاکستان کا کوئی عہدہ نہیں سنبھال سکتا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022 کو عہدے سے ریٹائر ہوئے اور اب پی ٹی آئی نے ان کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے تجویز کیا ہے۔

جج اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کتنے عرصے تک کوئی عہدہ سنبھال سکتا ہے؟ اس کا جواب آئین میں درج ہے۔

آئین کے آرٹیکل 207 کی ذیلی شق دو میں لکھا ہے کہ کوئی ایسا شخص جو سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کا جج رہا ہو وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے دو سال کے اندر ریاست پاکستان کا کوئی منافع بخش عہدہ نہیں سنبھال سکتا۔ اس کے علاوہ وہ کوئی عدالتی یا نیم عدالتی عہدہ یا چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ بھی نہیں سنبھال سکتا۔ وہ کسی لاء کمیشن کا رکن یا اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن یا چئرمین بھی نہیں بن سکتا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved