اس قیصر نے آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ سے متفق نہ ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
اسد قیصر کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کے متعلق آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ سے متفق نہ ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ذرائع کے مطابق آرٹیکل 5 کے تحت قومی اسمبلی اجلاس میں دی گئی رولنگ پر اسد قیصر کے دستخط موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر رولنگ سے متفق تھے،اسی لئے اس پر دستخط کئے گئے۔
ذرائع نے مزید واضح کیا ہے کہ اسد قیصر اپنے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
یاد رہے کہ نجی جریدے کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت دی گئی رولنگ سے متفق نہیں تھے، اور حکومت کی قانونی ٹیم بھی انہیں رولنگ دینے کیلئے قائل نہیں کر سکی تھی، اس لئے وہ 3 اپریل کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔