علیم خان مونس الٰہی کیخلاف کھل کے سامنے آگئے،کرپشن کے سنگین الزامات بھی لگائے.
علیم خان نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ مونس الٰہی نے بازار لگایا ہوا ہے جس میں 5، 6 کروڑ روپےکی بولیاں دی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ کم ازکم 50 بندے ایسے ہیں جن کو آفر آئی ہے۔اس کے جواب میں مونس الٰہی نے علیم خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ کیسے ہوسکتا ہے، آپ تو لوگوں کوکہتےتھےکہ میں مونس الٰہی کے گھر کا خرچہ چلاتا ہوں۔
ہیں!!! علیم بھائی @abdul_aleemkhan یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ آپ تو لوگوں کو کہتے تھے کہ میں مونس الٰہی کے گھر کا خرچہ چلاتا ہوں۔ pic.twitter.com/A5c5o92Sno
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) April 4, 2022
یاد رہے کہ علیم خان نے کہا تھا کہعمران خان کے کہنے پر مجھے100دن جیل میں رکھا گیا کیاپنجاب میں کرپشن، لوٹ مار اور مس مینجمنٹ کے ہم ذمہ دار تھے؟ اُن کے پاس عمران خان سے ہونیوالی بات چیت موبائل میں محفوظ ہے جسے وقت آنے پر سامنے لایا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ لیتے ہوئے پرویز الٰہی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا۔بعد ازاں عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا تاہم اب تک نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب نہیں ہوسکا۔