ہم غدار ہیں تو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی ثبوت سامنے لائیں، شہباز شریف

5  اپریل‬‮  2022

صدر مسلم لیگ (ن )شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں چیف آف آرمی سٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اگر ہم غدار ہیں تو ثبوت سامنے لے آئین اور عدالت عظمیٰ کے سامنے پیش کریں ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے غداری کے الزامات کی تحقیقات کیلئے عدالت عظمیٰ سے بھی ایک خصوصی فورم بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر قومی اسمبلی کے 197 ارکان غدار ہیں تو ادارے ثبوت سامنے لائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر نے 197 اراکین اسمبلی کو غدار قرار دیدیا، کیا ہم سب غدار ہیں؟ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ ہے کہ ادارے ہماری غداری کے ثبوت سامنے لائیں، آرمی چیف قومی سلامتی کونسل کے اجلاس پر اعتماد میں لیں کہ کیا دھمکی آمیز لیٹر کے مندرجات کی منظوری دی گئی؟ کیا میٹنگ منٹس کی منظوری دی گئی؟
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے 50 لاکھ گھر تو کیا ایک اینٹ تک نہیں لگائی اور کروڑوں لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں۔ اب غدار اور وفادار کی بحث شروع ہو گی تاہم امید ہے کہ عدالت آئین کا تحفظ کرے گی لیکن اگر معاملہ حل نہ ہوا تو ملک بنانا ری پبلک بن جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved