وزیراعظم عمران خان سے راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژنز کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔
لاہور – (اے پی پی): منگل کے روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق منتخب عوامی نمائندوں نے وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے جاری مختلف حکومتی پالیسیوں، ترقیاتی منصوبوں، آزاد خارجہ پالیسی اور ناموس رسالت و اسلاموفوبیا کیلئے وزیراعظم کی عالمی سطح پر کوششوں کو سراہا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اب ٹکٹ صرف ان افراد کو جاری کئے جائیں گے جو مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑے رہے، اور وہ پارٹی کیساتھ مخلص رہے۔