جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے اجتماعی قومی کوششیں کرنا ہوں گی، صدر مملکت

5  اپریل‬‮  2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہےکہ پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اجتماعی قومی کوششیں کرنا ہوں گی۔

اسلام آباد – (اے پی پی): ان خیالات کا اظہارانہوں نے نظریہ پاکستان کونسل (ٹرسٹ) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین نظریہ پاکستان کونسل میاں محمد جاوید کی جانب سے صدر مملکت کو ٹرسٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔

بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ ٹرسٹ کا بنیادی مقصد حب الوطنی اور اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔ ٹرسٹ ملک بھر میں پاکستان کو درپیش مسائل کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے مباحثے اور سیمینارز کا انعقاد کرتاہے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اجتماعی قومی کوششیں کرنا ہوں گی۔ تحریک پاکستان کے قائدین کی جدوجہد اور قربانیوں کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

تحریک پاکستان کے قائدین کی جدوجہد اور قربانیوں کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے نظریہ پاکستان اجاگر کرنے، نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو پروان چڑھانے میں ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved