منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی محتسب ملک کے دور دراز علاقوں تک اپنی رسائی بڑھائے ۔ محتسب محکموں کی بدانتظامی کے خلاف شکایات کے فوری ازالے کیلئے جدید آئی ٹی ٹولز استعمال کرے۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے عام آدمی کو فوری اور مفت انصاف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ محتسب محکموں کی بدانتظامی کے خلاف شکایات کے فوری ازالے کیلئے جدید آئی ٹی ذرائع استعمال کرے،فضول قانونی چارہ جوئی کی حوصلہ شکنی کی جائے ، اس سے محکموں اور وفاقی محتسب پر بوجھ بڑھتا ہے۔
ملاقات میں وفاقی محتسب نے صدر مملکت کو سال 2021 کے دوران ادارے کی کارکردگی اور کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ گزشتہ سال وفاقی محتسب کو 110,398 شکایات موصول ہوئیں ۔
کل شکایات میں سے 106,732 حل کی گئی ، محتسب کے 92.7 فیصد فیصلوں پر عملدرآمد کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا کہ کل شکایات میں سے 42,000 آن لائن موصول ہوئیں اور ان پر کارروائی کی گئی۔صدر مملکت کو ملک کے مختلف علاقوں میں شکایات سیل ، علاقائی دفاتر کے قیام پر بھی بریفنگ دی گئی۔ شکایات کے ازالے کے جامع سسٹم کے تحت وفاقی حکومت کی 180 مختلف ایجنسیوں کو مربوط کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی محتسب ملک کے دور دراز علاقوں تک اپنی رسائی بڑھائے ۔
محتسب محکموں کی بدانتظامی کے خلاف شکایات کے فوری ازالے کیلئے جدید آئی ٹی ٹولز استعمال کرے ۔ وفاقی محتسب یوٹیلیٹی کمپنیوں کی ناانصافی کے خلاف شکایت کنندگان کو جلد انصاف فراہم کرے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی محتسب کے پاس زیادہ تر شکایات گیس اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے زائد بلنگ سے متعلق ہیں۔ وفاقی محتسب میڈیا کے ذریعے اپنے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پیدا کرے ۔
وفاقی محتسب شکایات کے جلد ازالے کیلئے مختلف سرکاری محکموں کے ساتھ روابط قائم کرے ۔ محتسب لوگوں کی شکایات تیزی سے نمٹانے کیلئے سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون بڑھائے ۔ فضول قانونی چارہ جوئی کی حوصلہ شکنی کی جائے ، اس سے محکموں اور وفاقی محتسب پر بوجھ بڑھتا ہے۔صدر مملکت نے محتسب کی کارکردگی اور رسائی بڑھانے کی سرگرمیوں کو سراہا ۔ صدر مملکت کی ادارے کو مضبوط بنانے ، فوری انصاف کی فراہمی میں تعاون کا یقین دلایا۔