فرح خان کی دبئی روانگی، خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے کا موقف سامنے آ گیا

5  اپریل‬‮  2022

خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کا فرح خان کی دبئی روانگی  سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔

نجی جریدے کی رپورٹ کے مطابق موسیٰ مانیکا نے کہا ہے کہ فرح خان سے مانیکا خاندان کا کوئی لینا دینا نہیں، فرح خان اب رہائش کیلئے دبئی چلی گئی ہیں، ہمارے خاندان کا فرح خان کی کسی ڈیل یا لین دین سے کوئی تعلق نہیں۔ موسیٰ مانیکا کا کہنا تھا کہ فرح خان نے وزیراعظم اور میری والدہ کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔

واضح رہے  کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی المعروف فرح خان تین اپریل کو دبئی پہنچ چکی ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب کے سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے ان پر کرپشن کے الزامات عائد کئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved