پنجاب کے سابق وزیر علیم خان کی ایک آڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں وہ خاتون اول بشریٰ بی بی پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ انہوں نے ملک ریاض سے سونے کا سیٹ لیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر علیم خان کی ایک آڈیو ٹیپ گردش کر رہی ہے، جس میں میرے اوپر الزام لگایا گیا ہے کہ میں نے خاتون اول کو سونے کا سیٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل جھوٹ ہے، میں واضح طور پر بدنیتی پر مبنی ایسے الزامات کی تردید کرتا ہوں، جن کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔
An audio clip attributed to Mr. Aleem Khan circulating on social media regarding an alleged gold set presented to First Lady from my side, is absolutely false. I categorically deny and detest such malicious attempt to involve me in matters not related to me in any capacity.
— Malik Riaz Hussain (@MalikRiaz_) April 5, 2022
واضح رہے کہ علیم خان نے آڈیو میں یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ جنرل عاصم نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ آپ کے گھر رشوت کا سیٹ آیا ہوا ہے، جس پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔