سپریم کورٹ موجودہ سیاسی صورت حال میں آئین کی بالا دستی کو ممکن بنائے،سراج الحق

5  اپریل‬‮  2022

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ موجودہ سیاسی بحران میں آئین کی بالادستی کو ممکن بنائے۔

اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے کہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے بروقت فیصلہ دے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی متعارف کروائی گئی متنازع انتخابی ترامیم ختم ہونی چاہئیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن ریفارمز کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی تجاویز کو مدنظر رکھا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غیر آئینی اقدامات کی وجہ سے پوری ریاست داؤ پر لگی ہوئی ہے، عوام کنفیوژن میں مبتلا اور تمام نظریں سپریم کورٹ پر ہیں

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved