وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کتنے ایم پی اے شریک ہوئے؟

5  اپریل‬‮  2022

لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہونے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک ایم پی ایز کی تعداد سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

گورنر ہاؤس کے گیٹ پر 193 ارکان پنجاب اسمبلی کے نام لکھوائے گئے، جن میں پی ٹی آئی کے 183 اور (ق) لیگ کے 10 اراکین اسمبلی کے نام شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس گیٹ کے ریکارڈ کے مطابق وہاں سے 139 اراکین داخل ہوئے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ 54 اراکین پنجاب اسمبلی اس پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری اور محمودالرشید کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ہمارے 165 ارکان موجود تھے، جبکہ اور 5 سے 7 ممبران راستے میں تھے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved