رِنگ آف پاکستان کے زیر انتظام انٹر نیشنل ریسلرز ملتان پہنچ گئے۔
انٹرنیشنل ریسلرز کی پاکستان آمد کا مقصد پاکستان میں کھیلوں کا فروغ اور سیلاب متاثرین کی امداد ہے۔ ان ریسلرز میں ماریا مے، ٹینی آئرن، بادشاہ پہلوان خان، امالی دیب اور آدم فلیکس شامل ہیں۔
انٹرنیشنل ریسلرز آج ڈی ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس ملتان میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔ مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء و طالبات ان کا بھر پور استقبال کریں گیں ۔ ریسلرز ڈی ایچ اے میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ بھی کریں گے۔
انٹرنیشنل ریسلرز آج شام پریس کانفرنس کرینگے جس میں نومبر میں ہونے والے رِنگ آف پاکستان کے باقاعدہ مقابلوں میں شرکت کے بارے میں آگاہ کریں گے جو ملتان، کراچی اور اسلام آباد میں منعقد کئے جائیں گے۔ ان مقابلوں میں 20 سے زائد ممالک کے شہرت یافتہ ریسلرز بھی حصہ لیں گے۔
انٹرنیشنل ریسلرز سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے راجن پور کا دورہ بھی کرینگے اور وہاں سیلاب متاثرین سے ملاقات کرینگے۔
6 اکتوبر کو انٹرنیشنل ریسلرز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرینگے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے رِنگ آف پاکستان کے تحت فنڈ ریزنگ میں حصہ لیں گے۔