انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ستمبرکے مہینے میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نامزدگیوں میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹرمحمد رضوان ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 553 رنز بنا کر پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوگئے۔ انہوں نے دس میچز میں سات نصف سنچری اسکور کر رکھی ہیں۔
اس کے علاوہ آسٹریلیا کے کیمرن گرین نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر پہلی مرتبہ شارٹ لسٹ ہوئے جبکہ بھارتی اسپنر اکسر پٹیل آسٹریلیا کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھانے پر پہلی مرتبہ پلیئرآف دی منتھ کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامباب ہوئے۔
Three outstanding performers 👏
The nominees for the ICC Men’s Player of the Month for September 2022 📝
More on their exploits 👉 https://t.co/9X4h3AgeKX pic.twitter.com/r0vSXheQCN
— ICC (@ICC) October 5, 2022
ویمنز پلیئرآف دی منتھ کے لیے بھارت کی دو پلیئرز ہرمن پریت کور اور سمرتھی مندھانا اور بنگلادیش کی نگار سلطانہ بھی نامزد ہوئیں۔