پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
کرائسٹ چرچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم، کیوی کپتان کین ولیمسن اور بنگلادیش کے قائم مقام کپتان نور الحسن نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔
Trophy unveiled 🏆
The series kicks off on Friday with the match between Pakistan and Bangladesh 🏏#NZTriSeries | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/Jggf4F88ge
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2022
ٹرافی کے ساتھ تصاویر کرائسٹ چرچ کے مختلف مقامات پر بنائی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ سہ فریقی سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہوگی،پاکستان ٹیم پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔