نائن الیون کے بعد دہشت گردی پاکستان میں آئی، ڈاکٹر معید یوسف

30  ستمبر‬‮  2021

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے استحکام کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے،دنیاکو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے،اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ  افغانستان میں امن اور استحکام  کیلئےپاکستان ہمیشہ سے کوششیں کرتا آ رہا ہے ۔نیشنل یونیورسٹی  آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کے خصوصی سیشن میں افغانستان صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی نے افغانستان پر تاریخی نقطہ نظر پیش کیا۔ معید یوسف نے کہاکہ نائن الیون کے بعد کی افغانستان سے متعلق پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی آئی، پاکستان ایک مستحکم افغانستان چاہتا ہے  اور اس کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved