بنگلادیش میں جاری ویمن ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو13 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی دونوں اوپنرز 5 ویں اوور تک پویلین لوٹ گئیں۔کپتان بسمہ معروف نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ ندا ڈار پاکستان کی جانب سے اسٹار کھلاڑی رہیں۔ انھوں نے 37 گیندوں پر 56 رنز اسکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔
بھارت کی جانب سے دیپیتی شرما نے 27 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز بنائے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔بھارت نے ہدف کا تعاقب شروع کیا لیکن پاکستانی بالرز کی نپی تلی بالنگ کے سامنے بھارتی خواتین زیادہ دیر نہ ٹک سکیں۔
A sensational performance! 👏
Pakistan earn a 13-run win over India 🤩#INDvPAK | #WomensAsiaCup2022 pic.twitter.com/3pSTvsP6at
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 7, 2022
پاکستان کی بالر نشرا ساندھو نے 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ندا ڈار کے حصہ میں 2 وکٹیں آئیں۔ سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر ندا ڈار کو کھیل کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔پاکستان نے بھارت کی ویمنز ٹیم کو 2016 کے بعد پہلی بار کسی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شکست دی۔ ویمن ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف یہ پہلی فتح ہے۔