بالی وڈ کے سینئر اداکار ارون بالی 79 سال کی عمر میں اپنی فلم کی ریلیز کے دن انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ارون بالی کا انتقال جمعے کی صبح ساڑھے 4 بجے ہوا، ان کی آخری فلم امیتابھ بچن کے ساتھ گڈبائے رہی، جو آج 7 اکتوبر کو ہی سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔
ارون بالی بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں 1942ء کو پیدا ہونے والے، انہوں نے ٹی وی پر اداکاری کا آغاز 1989ء میں کیا، ارون بالی نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں تھری ایڈیٹ، پی کے، ائیرلفٹ، کیدرناتھ، پانی پت اور لال سنگھ چڈھا شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارون بالی بڑھاپے سے جڑی بیماریوں میں مبتلا تھے، انہیں رواں برس کے آغاز میں ایک غیر معمولی اعصابی بیماری تشخیص ہوئی تھی، جس کے باعث وہ کافی عرصہ ہسپتال میں زیر علاج رہے۔
سینئر اداکار کے بیٹے انکوش بالی نےارون بالی کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ والد کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ خاندان کے کچھ افراد امریکہ میں مقیم ہیں، ان کی ممبئی واپسی کیساتھ ہی آخری رسومات ادا کر دی جائیں گی۔