حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گرد شکنجہ کستے ہوئے پاکستان سپر لیگ اور پی سی بی کے چار سالہ اکاؤنٹس کے خصوصی آڈٹ کے احکامات جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان سپر لیگ 5 کے اکاؤنٹس آڈٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ بورڈ کے سابق سربراہ احسان مانی اور موجودہ بورڈ چیف رمیز راجہ کے ایک سال تک کے معاملات اور بھی سی بی کے 2019 سے 2022 تک کے اکاؤنٹس کے آڈٹ کا حکم جاری کردیا۔
حکومت کی جانب سے خصوصی آڈٹ کا لیٹر متعلقہ حکام کو بجھوا دیا گیا ہے۔ موصولہ لیٹر کے تحت مالی معاملات کی چھان بین کے لیے آڈٹ اعلی درجے کے ماہرین کی زیر نگرانی کروایا جائے گا۔
اس حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ پی ایس ایل 5کے آڈٹ کیلئے میٹنگ پہلے ہی 13اکتوبر کو بلائی جاچکی ہے جبکہ پی سی بی کے چیئرمین اور چیف فنانشل آفیسر کو طلب کیا گیا ہے۔
آڈٹ رپورٹ آنے پر ڈیپارٹمنٹل اکاﺅنٹس کمیٹی مالی معاملات کا جائز لے گی۔